سویڈن: اسکول میں نوجوان کا تلوار سے طلبہ پر حملہ، 1 شخص ہلاک
سویڈن کے شہر فیگرستا کے ہائی اسکول میں نوجوان نے تلوار سے طلبہ پر حملہ کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ نوجوان کے حملے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔حملہ آور کو گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 2 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ تیسرے زخمی شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ حملہ آور اسی اسکول کا سابق طالب علم تھا۔حملہ آور کو پہلے بھی تشدد کے مقدمے میں سزا ہو چکی ہے۔