لاہور : شور سے روکنے پر دکاندار کو قتل کر دیا گیا
لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شور شرابے سے روکنے پر شہری نے تیز دھار آلے کے وار سے دکاندار کو قتل کردیا۔دوستوں کے ساتھ ملکر گلی میں شور شرابہ کرنے والے نوجوان نے دکاندار کو قتل کردیا۔شہری کی 15 کال پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم اپنے دوستوں کے ہمراہ گلی میں شور شرابا کر رہے تھا، دکان دار کے منع کرنے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور پھر ملزم نے طیش میں آکر تیزدار آلے سے متوفی کے سینے پر وار کیا جس سے وہ شدید زخمی اور اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت خرم عرف منی کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اُسے مزید قانونی کارروائی کیلیے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا۔