تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)قومی شاہراہ پرٹرالر کی موٹرسائیکل کوٹکر’سڑک کراس کرنے والے16سالہ نوجوان کو کارنے کچل ڈالا’ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم’ تین جاں بحق’ ایک شدیدزخمی’ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

  پہلاحادثہ ایف ایف سی چوک کے نزدیک پیش آیاجہاں ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے جس کے نتیجہ میں بستی چاچڑاں کارہائشی16سالہ محمدحنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ میجربشیرکالونی کارہائشی37سالہ عمرحیات شدیدزخمی ہوگیاجسے فوری طورپرریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

دوسراحادثہ موضع باہن والا بستی غلام سرور گسورہ کے رہائشی 16سالہ محمداکرام کے ساتھ پیش آیاجوکوسٹرسے اتر کرسڑک کراس کررہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیزرفتارکارنے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 16سالہ محمداکرام زخموں کی تانہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا۔

تیسراحادثہ خان گڑھ گھوٹکی سندھ کے رہائشی 40سالہ غلام حیدرکے ساتھ پیش آیاجوروزگارکے سلسلہ میں اپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا’ شدیدزخمی ہوجانے پر غلام حیدر کوتشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہان غلام حیدر طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement