تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)نامعلوم ملزم نے میکے ملنے کیلئے آنیوالی35سالہ خاتون کوگھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم فرار‘ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کرائم سین ٹیم کی مددسے شواہد تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی‘ ریلوے کالونی کے رہائشی اسلام عباس نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کی35سالہ ہمشیرہ نازیہ تین روز قبل احمدپورشرقیہ سے ملنے کیلئے اپنے میکے آئی ہوئی تھی‘ گزشتہ شام اہل خانہ گھرپرموجود نہ تھے اسی دوران نامعلوم شخص نے گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے نازیہ بی بی کوموت کے گھاٹ اتاردیا اور آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا‘ ذرائع کے مطابق ملزم نے خاتون کے پہنے ہوئے طلائی زیورات بھی اتارلیئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتولہ کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارتم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدکرائم سین ٹیم کی مددسے اہم شواہد تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement