تازہ ترین

 خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کے ساتھ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر بی 3/5 میں رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ہلاک ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

 

Leave A Comment

Advertisement