تازہ ترین

لاہور پولیس نے غیرملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم احمد تنویر کے کیس میں عدالتی حکم کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مقدمے میں ریاست کو بھی مدعی بنانے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون ڈیانا سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کےشاملِ تفتیش نہ ہونے کے معاملے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیس میں دیگر قانونی اقدامات کو بھی چیلنج کیا جائے گا، مرکزی ملزم احمد تنویر عدالتی حکم کے باوجود شاملِ تفتیش نہیں ہوا، کیس کی تفتیش کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ملزم کے خلاف دستیاب شواہد پیش کیے گئے تھے، ملزم عدالتی حکم کے باوجود شاملِ تفتیش نہیں ہوا، فیصلہ کسی دباؤ سے بالاتر ہو کر قانون کے مطابق کرنے پر کیا گیا۔ استدعا کی جائے گی کہ مرکزی ملزم کے خلاف دستیاب شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Leave A Comment

Advertisement