تازہ ترین

ملیرلیاقت مارکیٹ کےقریب گھرسےایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے،پولیس نےواقعے کوخود کشی قراردیکرواقعے کی تفتیش شروع کردی۔سعود آباد تھانے کے علاقے ملیرلیاقت مارکیٹ کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ، متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ حبیب احمد ولد عبدالحفیظ کے نام سے کی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نے بیوی سے لڑائی جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکرگلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی ہے،پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement