تازہ ترین

مکہ معاہدے میں شریک ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات تہران میں ہو گی، جس میں علاقائی رابطوں پر گفتگو کی جائے گی۔ پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔ سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے جب کہ ترکیہ کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ملاقات میں شریک ہوں گے۔سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہو گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement