مظفر گڑھ: مضرِ صحت دودھ کیخلاف کارروائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی ٹیم پر حملہ
مظفر گڑھ میں اہلِ علاقہ نے کارروائی کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق 2 ایس ایچ اوز سمیت 7 پولیس اہلکار اور فوڈ اتھارٹی کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، مضرِ صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران کشیدگی ہوئی تھی۔ملزمان نے کچھ دیر کے لیے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنائے رکھا۔2 تھانوں کی پولیس فوڈ اتھارٹی کی اطلاع پر موقع پر پہنچی تھی، واقعے کے 2 مقدمات تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں 15 نامزد افراد سمیت 60 افراد کے خلاف درج کر کے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔