انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا مسودہ جاری
ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس سال 2026 اور اس کے بعد کمپنیوں کو ریٹرن کے ساتھ فنانشل اسٹیٹمنٹس صرف آئرس کے ذریعے جمع کرانا ہوں گی۔ایف بی آر کمپنیوں کے لیے مختلف شعبوں کے مطابق مالی گوشواروں کے فارمیٹس مقرر کر سکے گا،فنانشل اسٹیٹمنٹس کو بورڈ کی مقرر کردہ ڈیٹا اسکیم، ٹیکسونومی اور تکنیکی معیارات کے مطابق ہونا ضروری ہوگی ۔ الیکٹرانک دستاویزات کی تصدیق ڈیجیٹل دستخط یا دیگر الیکٹرانک طریقوں سے کی جا سکے گی،کامیاب جمع کرانے پر آئی ریس منفرد ریفرنس نمبر کے ساتھ الیکٹرانک اقرار نامہ جاری کرے گا جو الیکٹرانک فائلنگ کا ثبوت ہوگا،اعتراضات یا تجاویز نوٹیفکیشن کی اشاعت کے 7 دن کے اندر ایف بی آر کو بھیجی جا سکتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد ایف بی آر حتمی فیصلہ کرے گا۔