لاہور : موٹرسائیکل چور 4 بائیکس سمیت گرفتار
ایس ایچ او باغبانپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک ہی روز میں 4 موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ دوران تفتیش ملزم نے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔ برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔