تازہ ترین

ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپورکی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کار سے 55 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پاکپتن روڈ پر کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت لاہور کے رہائشی اصغر اور صائمہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 55 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کرلی گئیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement