راولپنڈی : معمولی تلخ کلامی پر رکشہ ڈرائیور کی فائرنگ، ٹھیلا لگانے والا جاں بحق
راولپنڈی کے رحمت آباد میں رکشہ آگے پیچھے کرنے کے معاملے پر ہونے والی معمولی تکرار جان لیوا بن گئی۔راولپنڈی میں رکشہ آگے پیچھے کرنے کے معاملے پر ہونے والی معمولی تکرار جان لیوا بن گئی، جہاں رکشہ ڈرائیور کی فائرنگ سے تکہ کباب کا ٹھیلا لگانے والا غریب جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم کو شہریوں کی مدد سے دبوچ لیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ ہٹانے یا آگے پیچھے کرنے کے معاملے پر رکشہ ڈرائیور اور تکہ کباب کا ٹھیلا لگانے والے دکاندار کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔بحث شدت اختیار کر گئی تو طیش میں آ کر رکشہ ڈرائیور شاہد نذیر نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دکاندار گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے مقتول دکاندار کی شناخت حفیظ کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔