مہمند: انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر جانیوالے 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید
مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔