تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج کے 17 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں کارروائیاں یکم نومبر کو کی ہیں۔  کچھی ضلع کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش ناکام بنادی، آپریشن کے نتیجے میں 10 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement