تازہ ترین

نواں ٹاؤن کے علاقےمیں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی 40 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا۔ ایدھی ترجمان کاکہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ نجمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایدھی رضاکاروں نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔

Leave A Comment

Advertisement