لاہور : پولیس کی کارروائی، 700 پتنگیں اور 200 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد
گوالمنڈی پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 700 پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور کی 200 چرخیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، جو پابندی کے باوجود پتنگوں کی سپلائی میں ملوث تھا۔پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم پتنگوں کی ترسیل اور فروخت کے لیے کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا۔ ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر پتنگیں فروخت کرتا تھا۔