اوکاڑہ : قتل کے مقدمہ میں دو سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار
پولیس تھانہ بی ڈویژن نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو سال سے مفرور اشتہاری ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔ اگست 2024ء میں یومِ آزادی کے موقع پر بچوں کی لڑائی کے دوران ارشد کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر صابر پیا ٹاؤن میں ملزمان کے بچے مقتول ارشد کے گھر کے سامنے باجے بجا رہے تھے، جنہیں مقتول نے منع کیا تو تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا۔ واقعہ صابر پیا ٹاؤن میں پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کیا گیا۔ قتل کے اس مقدمہ میں نامزد مبینہ ملزم عاقب گزشتہ دو سال سے روپوش تھا، جسے پولیس نے جدید تفتیشی حکمت عملی کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے