تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ19سالہ بیٹے اور بیروزگاری سے تنگ 36سالہ نوجوان نے مال گاڑی کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔

 رحیم یارخان شہرکے رہائشی20سالہ آصف کوآارہ گردی کرنے سے منع کرتے ہوئے والدین نے بری طرح ڈانٹ دیاجس سے دلبرداشتہ ہوکرآصف نے زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں 20سالہ آصف جمس میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگیا۔

 بستی لاٹکی کے رہائشی36سالہ احسان علی نے مسلسل بیروزگاری سے تنگ آکر بستی چندرامی کے نزدیک کراچی سے لاہورجانیوالی مال گاڑی کے سامنے کود کر خودکش کرلی’ پولیس نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

Leave A Comment

Advertisement