تازہ ترین

لاہور پولیس کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹس اور شناخت چھپانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے آن لائن کھلی کچہری کے دوران فیس بک لائیو کے ذریعے شہریوں سے براہِ راست رابطہ کیا اور پولیس اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے جرائم پیشہ عناصر اپنی شناخت چھپا کر وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی اور جرائم کی روک تھام کے لیے لاہور پولیس نے بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل رہی ہے۔ جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیوں کا بنیادی مقصد جرائم پیشہ عناصر کے لیے شناخت چھپانے اور قانون سے بچ نکلنے کے راستے بند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے ان کارروائیوں پر تنقید کی جا رہی ہے، حالانکہ جرم چھوٹا ہو یا بڑا، جرم ہی ہوتا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ قانون پسند شہری ان اقدامات کو سراہ رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ شناخت چھپانے کے خلاف کارروائیاں جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے۔

Leave A Comment

Advertisement