راجن پور : زہریلی سویاں کھانے سے بچہ جاں بحق، خاندان کے 37افراد ہسپتال منتقل
راجن پور کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی حالت غیر ہوئی تھی، بعدازاں 30 متاثرین کو ڈسٹرکٹ اسپتال اور 7 کو ٹی ایچ کیو روجھان منتقل کیا گیا۔متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سویاں کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوئی۔پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
Leave A Comment