تازہ ترین

چک 272 ایچ آر میں ہائی وولٹیج بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر پر گرنے سے میاں بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 11 کے وی کی مین تار ٹوٹ کر گھر پر گری، جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے میاں، بیوی اور ان کے بیٹے کو کرنٹ لگ گیا اور تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افسوسناک واقعے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

 

Leave A Comment

Advertisement