شیخوپورہ: آئل ٹینکر پھٹنے سے جھلسنے والے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
شیخوپورہ کے علاقے ماچھی کے میں آئل ٹینکر پھٹنے سے جھلسنے والے دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق آئل ٹینکر سے پیٹرول لیک ہو رہا تھا اس کے باوجود ویلڈر نے ویلڈنگ شروع کر دی گئی۔ آئل ٹینکر میں آگ لگی اور وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔