اوکاڑہ: ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل ڈالا .موقع پر ہی جاں بحق
اوکاڑہ( وحید انصاری) ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل ڈالا .موقع پر ہی جاں بحق . ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہلہ موڑ نول پلاٹ کے قریب ایک 25 سالہ شاہد نامی نوجوان ٹریکٹر ٹرالی نمبری SAD-5208 کے نیچے آ گیا، جس سے نوجوان کا سر کچلا گیا، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں. حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.جو ٹھٹھہ لشاریاں کا رہائشی بتایا گیا ہے. ریسکیو اہلکاروں نےنعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے