رائے ونڈ : تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق
موٹرسائیکل پر میاں بیوی اور ان کے دو بچے سوار تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر ماری، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور اس کا ایک سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں 30 سالہ نسرین زوجہ شاہد اور ایک سالہ سارم ولد شاہد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو انڈس ہسپتال رائے ونڈ منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔