کینیڈا : کار حادثے میں پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
کینیڈا میں کار حادثے میں پاکستانیوں سمیت کار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ صوبے اونٹاریو کے شہر گوئلف کے باہر واٹسن روڈ پر پیش آیا۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔