لاہور: بیکری میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی
لاہور کے علاقے گلبرگ انڈسٹریل ایریا میں بیکری کے کارخانے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سلنڈر دھماکا بیکری کی پہلی منزل پر ہوا، پہلی منزل پر 40 سے زائد افراد موجود تھے۔