تازہ ترین

ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئیں۔جنوبی باغ کے گاؤں پندی میں شکدر نامی شخص کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں اس کی 80 سالہ والدہ، 40 سالہ بیوی شازیہ، 11 سالہ بیٹا حارث اور 8 سالہ ملائیکہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سال کی انیقہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق رہائشی میں دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکہ خیر مواد باہر سے گھر کے اندر پھینکا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement