رحیم یارخان:مختلف ٹریفک حادثات
قومی شاہراہ پریوٹرن لینے والاکنٹینرموٹرسائیکل سوارپرالٹ گیا’ اچانک بریک لگانے سے موٹرسائیکل سوار منی ٹرک سے ٹکراگیا’ موٹرسائیکلوں میں تصادم’ بچے سمیت تین جان بحق’ دیگرحادثات میں ٹانگیں ٹوٹنے کے باعث 4افراد شدیدزخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
پہلاحادثہ معل اعظم چنی گوٹھ کے نزدیک پیش آیاجہاں منی ٹرکے اچانک بریک لگانے سے پیچھے سے آنیوالا موٹرسائیکل سوار بے قابوہوکرٹکراگیا’ جس کے نتیجہ میں2سالہ فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوگئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ26سالہ سبحان اپنی 24سالہ بیوی سدرہ سمیت شدیدزخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔
دوسراحادثہ قومی شاہراہ خواجہ فریدبائی پاس کے نزدیک پیش آیاجہاں یوٹرن لینے والاکنٹینربے قابوہوکرفتح پورکے رہائشی جمشدشاکرپرالٹ گیا’جس کے نتیجہ میں جمشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہئے موقع پر ہی د متوڑگیا’ جبکہ کنٹینرڈرائیور کوموقع پر موجود افراد نے موقع پر پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔
تیسراحادثہ جام پورکے رہائشی 30سالہ ثناء اللہ کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کی تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرورثاء نے طبی ادمداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں ثناء اللہ جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
چوتھاحادثہ چک94این پی کے رہائشی74سالہ منیراحمد کے ساتھ پیش آیاجہاں سڑک کرنے والے معمرمنیراحمد کوگزرنے والی تیزرفتارکارنے کچل ڈالاٹانگ ٹوٹنے کے نتیجہ میں محمدمنیراحمد شدیدزخمی ہوگیا’ اورکارڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔
پانچواں حادثہ چک158پی کے رہائشی 12سالہ بلوکے ساتھ پیش آیاجومال مویشیوں کولیکرچک158پی جارہاتھاکہ شہ زورڈالہ نے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں ٹانگ توٹنے کے باعث12سالہ بلوشدید زخمی ہوگیا’جسے بھی فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔