بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 یاتری اور پائلٹ ہلاک
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 5 یاتریوں سمیت 6 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے مطابق ہیلی کاپٹر چمولی ضلع میں جوشی مٹھ کے قریب ایک گاؤں کے پاس گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر نے جمعے کی دوپہر ہندوؤں کے مقدس مقام 'بدری ناتھ' سے اڑان بھری تھی، جس کے کچھ دیر بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ابتدائی طور پر حادثے سے متعلق خطے میں شدید بارش اور حدِ نگاہ کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔