اگلے 3 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
حکومت نے اگلے3 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کیلیے ہوگا۔اگلے 3 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نے حکومتی میکنزم کے تحت قیمتوں کا تعین کیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے 2 نومبر کی رات 12 بجے تک ہوگیا۔