تازہ ترین

لاہور کے علاقے راوی روڈ پر لین دین کے تنازع پر شہری کو گھر کے قریب بلا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔فوٹیج میں ملزمان کو شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے اور بعد ازاں دکان میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی اشٹام پیپر پر دستخط کروائے اور اسے چھوڑ دیا۔

تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement