اوکاڑہ:کار.ٹرالر اور شہزور ڈالے میں تصادم .ایک شخص جاں بحق
جی ٹی روڈ شرقی بائی پاس رینالہ خورد پر ٹریفک حادثہ. کار.ٹرالر اور شہزور ڈالے میں تصادم .ایک شخص جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق مین جی ٹی روڈ شرقی بائی پاس رینالہ خورد پر کار نمبری ABE-498 اور شہزور ڈالہ نمبری JV-1872 اور ایک ٹرالر میں تصادم ہو گیا. حادثہ کے نتیجے میں کار سوار 50 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، جو کہ ساہیوال کا رہائشی بتایا گیا ہے .جبکہ تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا