رحیم یارخان : ٹریفک حادثات
رحیم یارخان(أن لائن)بے قابوٹریکٹرٹرالی نے سڑک کنارے کھڑی 10سالہ بچی کچل ڈالیتیزرفتارموٹرسائیکلوں میں تصادم بچی سمیت دوجاں بحق پہلاحادثہ بستی لیموچڑاں ٹبی سیداں کی رہائشی10سالہ زویا کے ساتھ پیش آیاجواپنے گھرکے نزدیک سڑک کنارے کھڑی تھی کہ اسی دوران تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے کمسن زویا کوکچل ڈالاجسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں10سالہ زویا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی’
دوسراحادثہ لیاقت پورکے رہائشی20سالہ ذیشان کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیاجہاں20سالہ ذیشان بھی جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔