تازہ ترین

ایبٹ آبادمیں ٹریفک حادثہ کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر بس اور ڈمپر میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 30 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور بچے سمیت 7 افراد شامل ہیں۔جاں بحق افراد کا تعلق گلگت سے ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement