کراچی: نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔متوفی بچی کے نانا نذیر کا کہنا ہے کہ پتنگ کی ڈور پہلے ان کے ہاتھ پر لگی پھر بچی کے گلے پر پھر گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ بچی کو اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئی۔ ہم کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے لیکن پتنگ اڑانے والوں سے گزارش ہے کہ یہ جان لیوا کھیل نہ کھیلیں۔ آج ہماری بچی گئی ہے کل کسی اور کے ساتھ یہ واقعہ ہو سکتا ہے۔