اوکاڑہ: ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم.کار سوار 2 افراد جاں بحق ایک زخمی
اوکاڑہ(وحید انصاری) ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم.کار سوار 2 افراد جاں بحق ایک زخمی. ریسکیو ذرائع کے مطابق بنگلہ گوگیرہ کی نواحی آبادی ماہی والا کے قریب فیصل آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نمبری MNS-6746 اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد 28 سالہ شہباز اور 30سالہ شکیل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک 30 سالہ کاشف زخمی ہوگیا ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں. جب کہ پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کر دیں ریسکیو اہلکاروں نے کار میں ٹریپ ایک نعش کو بحفاظت طریقہ کار اپناتے ہوئے کار سے نکال لیا، نعشوں کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا