تازہ ترین

 

مصر کے شمالی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔حادثے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں ٹرین کی متعدد الٹی ہوئی بوگیاں دیکھی جاسکتی ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں۔ایک ٹرین گیزا سے جنوب مغرب میں واقع فیوم نخلستان کی جانب جارہی تھی، جبکہ دوسری ٹرین قاہرہ سے ملک کے جنوبی شہر اسوان کا سفر کر رہی تھی۔حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، تاہم مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement