تازہ ترین

ضلع میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تین بچیاں اور ایک بچہ بند کار میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں بچے گزشتہ شام کھیلتے ہوئے ایک کھڑی کار میں داخل ہو گئے، کار میں داخل ہونے کے بعد اس کا دروازہ لاک ہو گیا جس کے باعث بچے باہر نہ نکل سکے۔ بند گاڑی میں طویل وقت تک محصور رہنے کے باعث بچوں کا دم گھٹ گیا جس سے چاروں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement