تازہ ترین

میانوالی کے نئی آبادی محلہ میانہ سے خاتون 4 بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے لاپتہ ہونے کا واقعہ 4 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیوی کے موبائل کی آخری لوکیشن چک 65 شمالی ضلع سرگودھا ٹریس ہوئی، لاپتہ خاتون کا موبائل فون بعد میں بند ہو گیا۔شوہر کا کہنا ہے کہ 5 روز گزرنے کے باوجود بیوی اور بچوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

 

Leave A Comment

Advertisement