تازہ ترین

ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری سے 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے یونین کونسل اوکاڑہ کے سیکرٹری محمد اشرف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران نشان زدہ نوٹ بھی ملزم کے قبضہ سے برآمد کر لیے گئے۔ اینٹی کرپشن تھانہ اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔