تازہ ترین

چک نمبر 33 ون اے ایل رینالہ خورد میں مبینہ طور پر پٹاخے بنانے کے دوران دھماکے سے عمارت کی چھت گرگئی.جس نتیجے میں دو سگی بہنیں 20 سالہ شاہین اور 24 سالہ رضیہ جاں بحق ہوگئیں. جبکہ ماں  بیٹے سمیت چار افراد 45 سالہ فرزانہ اس کا 9 سالہ بیٹا اسامہ.اور12 سالہ ریحان .35 سالہ صفیہ  زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی مزید تفصیلات اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement