تازہ ترین

سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال ڈویژن  نے تھانہ گوگیرہ کے فرنٹ ڈیسک ملازم علی رضا کو رشوت لینے کے جرم میں مجموعی طور پر 9 سال قیدِ سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے تھانہ گوگیرہ کے سینئر اسسٹنٹ فرنٹ ڈیسک علی رضا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جبکہ ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔ سرکل اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے ملزم کے خلاف دفعہ 161 تعزیراتِ پاکستان اور دفعہ 5/2/47 پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھجوا دیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دفعہ 5/2/47 پی سی اے کے تحت 7 سال قیدِ سخت جبکہ دفعہ 161 ت پ کے تحت 2 سال قیدِ سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ دونوں سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قیدِ محض بھگتنا ہوگی۔

Leave A Comment

Advertisement