تازہ ترین

کراچی پولیس کے ایس ایچ او کو مبینہ طور پر مشکوک کار استعمال کرنے کے الزام میں گاڑی سمیت حراست میں لے کر معطل کردیا گیا۔ آرٹلری میدان وائی ایم سی گراؤنڈ کے قریب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ایس ایچ او یوسف پلازہ کو مبینہ طور پر مشکوک کار استعمال کرنے کے الزام میں کار سمیت حراست میں لے لیا۔ اعلیٰ افسران کے حکم پر ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر وقار اعوان کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ آرٹلری میدان  نے بتایا کہ وائی ایم سی گراؤنڈ کے قریب ایک مشکوک کار سے متعلق سیف سٹی کے عملے کو الرٹ موصول ہوا جس پر مذکور کار سوار کو حراست میں لیکر آرٹلری میدان تھانے لایا گیا۔ کار سوار ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر وقار اعوان تھے اور گاڑی ان کے زیر استعمال تھی ،اطلاع ملنے پر شارع فیصل اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا عملہ بھی آرٹلری میدان تھانے پہنچ گیا اور پولیس افسر کو کار سمیت مزید تفتیش کے لیے اپنے ہمراہ لے گیا۔اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے اور اس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے جبکہ فوری طور پر اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل  نے فوری طور پر انسپکٹر وقار اعوان  کو ایس ایچ او یوسف پلازہ کے عہدے سے معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement