لاہور: جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا بیوی سمیت گرفتار
لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 80 سالہ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا بیٹا بیوی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول محمد عظیم کو اس کے سگے بیٹے بلال نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا تھامقتول جائیداد بیٹے کے نام نہیں کر رہا تھا جس پر ملزم بلال اور اس کی بیوی شمع اسے قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔