تازہ ترین

بھکر میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ بھکر میں ہیڈ بالی کے قریب پیش آیا۔حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو دریاخان منتقل کر دیا گیا۔ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد مزدوری کے لیے ٹانک سے سرگودھا جا رہے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement