خانپور ہزارہ : نوجوان کنویں میں گر کر جاں بحق
خانپور کے نواحی گاؤں وجیاں میں نوجوان کنویں میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے نوجوان کی نعش کنویں سے نکال لی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ دانش ولد راشد کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان علاقہ وجیاں کا رہائشی اور ذہنی طور پر معذور تھا۔
Leave A Comment