ڈیرہ غازی خان: نرسنگ آفیسر پر تشدد کرنے والا وارڈ سرونٹ گرفتار
علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال میں خاتون نرسنگ آفیسر پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ سرونٹ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ سول لائن میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 26/382 زیرِ دفعہ 353 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث وارڈ سرونٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔