تازہ ترین

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا، صرف 16 روز کے دوران فی تولہ قیمت میں تقریباً 60 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 فیصد گر گئی اور فی اونس قیمت 3 ہزار 524 سے 3 ہزار 538 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جو گزشتہ 14 ماہ کی کم ترین سطح ہے، سونے کی قیمتوں میں یہ ہفتہ وار گراوٹ گزشتہ 8 ماہ کی بدترین کمی قرار دی گئی ہے۔سال 2026 کے آغاز میں سونے کی قیمت 5 ہزار 600 ڈالر فی اونس سے تجاوز کرکے تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اب عالمی قیمتیں اس ریکارڈ سے تقریباً 36 فیصد نیچے آچکی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement