تازہ ترین

وزارتِ صنعت و پیداوار نے مہنگے داموں درآمد کی گئی چینی کو سستے داموں برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈھائی لاکھ ٹن مقامی سطح پر دستیاب سستی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا، جبکہ صرف 1 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ مایوس کن ہے۔موجودہ صورتِ حال کے باعث شوگر ملز کے لیے کسانوں سے گنے کی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔شوگر ملز مالکان نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو اس صورتِ حال سے پیشگی آگاہ بھی کر دیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement